ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دبئی میں سب سے بڑی سیل 24 اگست سے شروع ہوگی

دبئی میں سب سے بڑی سیل 24 اگست سے شروع ہوگی

Thu, 17 Aug 2017 18:51:13  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خلیجی ریاست دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ایک ایسی سیل لگنے والی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے شاپنگ کے شائقین یقینا دبئی کا رخ کریں گے۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں اگست کی 24 سے 26 تاریخ تک انتہائی بڑی کلیئرنس سیل لگنے والی ہے جس میں پچاس سے زائد بڑے برانڈز پر 80 فیصد تک ڈسکاونٹ میسر ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ سیل ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے زابیل ہال نمبر 12 اور 3 میں صبح گیارہ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہے گی اور وہاں جو آفرز دی جائیں گی وہ دبئی کے کسی بھی مال یا سٹور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ ڈسکاونٹ کپڑے، جیولری، کاسمیٹیکس، سکن کیئر پراڈکٹس، جوتے، بیگ، خوشبویات اور ان دیگر مصنوعات پر دیا جائے گا جو کہ خواتین گاہکوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا مرکز ہیں۔
ابھی یہ حیران کن آفر ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ہر تین سو درہم کی خریداری پر آپ کو ایک ٹکٹ بھی دیا جائے گا جس میں پانچ ہزار درہم کا نقد انعام یا پھر رینالٹ کولیوز کی دو شاندار گاڑیاں آپ جیت سکتے ہیں۔ اگر آپ صرف ونڈوز شاپنگ کرنے کے لئے وہاں جانا چاہ رہے ہیں تو آپ پہلے سے جان لیں کہ یہ شاندار نظارے آپ مفت نہیں دیکھ سکتے بلکہ نمائش میں داخلے پر ٹکٹ مقرر ہے جس کی قیمت دس درہم فی کس ہے۔ تو پھر آپ انتظار کس بات کا کر رہے ہیں اگر آپ دبئی یا گرد و نواح میں مقیم ہیں تو اپنا شیڈول دیکھ لیجئے اور اگر آپ کے رشتے دار دبئی میں مقیم ہیں تو یقینا ان سے کسی تحفے کی فرمائش کرنے کا نادر موقع ہے۔
 


Share: